سپریم کورٹ: سانحہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، انتخابی دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Advertisements
سلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی ہے۔
انتخابی دھاندلی کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Advertisements
سپریم کورٹ میں انتخابی دھاندلی کےخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 11 دسمبر کو درخواست کی سماعت کرےگا۔