Advertisements

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Supreme Court removes controversial paragraphs in Mubarak Sani case,CJ announces verdict
Advertisements

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہوگی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہیں ،تحریک انصاف نے انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں کم سے کم پانچ رکنی لارجر بینچ کی تشکیل دینے کی نئی درخواست دائر کی تھی۔  درخواست میں پی ٹی آئی نے کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہونے پر لارجر بینچ بنانے کی استدعا کر رکھی ہے۔  درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کر پارٹی کےخلاف عدالت نہیں جا سکتا تھا، بینچ کی تشکیل کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے تحت لارجر بنچ بنایا جائے۔  خیال رہے گزشتہ سماعت پر حامد خان کی جانب سے خاندانی مصروفیت کے باعث التوا مانگا تھا جس پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر مزید التوا نہیں دیا جائے گا۔  واضح رہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 13جنوری 2024کو متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، عدالت نے انٹرا پارٹی انتخابات کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی۔

Advertisements