Advertisements

سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کا کیس آج 27 اپریل ماعت کیلئے مقرر کر دیا

Revision petition in Mubarak Sani case filed in Supreme Court
Advertisements

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت آج صبح 11:30 بجے کرے گا، رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نئی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کریں گے، اس حوالے سے سپریم کورٹ نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج معمول کے کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔

Advertisements

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی طبیعت ناساز ہونے پر گزشتہ روز کیسز کی سماعت کرنے والا بینچ اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر تمام مقدمات کو بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ڈی لسٹ ہونے والے بینچ نے 12 اہم مقدمات کی سماعت کرنی تھی، بینچ نمبر ون ڈی لسٹ ہونے کے بعد بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔