Advertisements

سپریم کورٹ کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ارکان اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری

CJ Atta Umar Bandial
Advertisements

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے ارکان اسمبلی کے بارے میں ریمارکس کی وضاحت جاری کردی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس کے کچھ ریمارکس میڈیا پر درست انداز میں رپورٹ نہیں ہوئے، انہوں نے کہا آئین ہمارے لیے بہت اہم ہے۔

Advertisements

چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ آئین اس قوم اور معاشرے کیلئے لازمی ہے جو وفاق کو جوڑے رکھتا ہے، آئین جمہوریت کو زندہ رکھتا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھاکہ آپ پارلیمنٹ جائیں تو آپ کو خطاب کرتے ایسے لوگ ملتےہیں جو کل تک قید تھے، غدار قرار  دیے گئے تھے، اب وہ لوگ وہاں بات کررہے ہیں اور ان کو عزت دی جارہی ہے کیونکہ وہ عوام کے نمائندے ہیں۔