Advertisements

سپریم کورٹ ارشد شریف قتل کیس 13 جون کو سماعت کیلئے مقرر

Arshad Sharif
Advertisements

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 13 جون کو سماعت کرے گا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل، وزارت خارجہ اور جے آئی ٹی کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

Advertisements

‏سپریم کورٹ نے گزشتہ 9 مئی کی سماعت کو پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی، ‏چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ارشد

شریف کے قتل پر 6 دسمبر کو ازخود نوٹس لیا تھا۔