سپریم کورٹ نے 16 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی برطرفی کے فیصلے پر نظر ثانی کی حکومتی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی

Supreme Court approves government's appeal for review of dismissal of more than 16,000 government employees

+اسلام آباد (نوائے احمد پور شرقیہ رپورٹ / یوم پنج شنبہ، مورخہ 11 نومبر 2021ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 16 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کی برطرفی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے برطرف ملازمین کی بحالی کے قانون کو درست قرار دیا۔

دورانِ سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ 16 ہزار افراد نہیں بلکہ 16 ہزار خاندان متاثر ہوئے، ہر روز متاثرہ افراد کے مرنے کی خبریں آ رہی ہیں، انسانی بنیادوں پر فیصلے کی معطلی چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ یہ ترجیحی ریلیف دے سکتے ہیں کہ حکومت متاثرہ ملازمین کو سرکاری گھروں سے نہ نکالے۔

مسٹر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کھلے دل سے کیس سن رہے ہیں، اپنی غلطی نظر آئی تو اصلاح کریں گے۔ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ لگ یہ رہا ہے حکومت نے شہرت کے لیے نظرثانی کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 29 نومبر سے شروع ہونے والے ہفتے تک ملتوی کر دی۔