Contact Us

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل

Supreme Court 13 judges full court constituted to hear Sunni ittehad Council reserved seats case on 3rd June

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 13 رکنی بنچ 3 جون کو سماعت کرے گا,جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنچ کا حصہ نہیں

اسلام آباد:  سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔   چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 13 رکنی بنچ 3 جون کو سماعت کرے گا۔  جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنچ کا حصہ نہیں ، جسٹس مسرت ہلالی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بنچ کا حصہ ہوں گے۔  واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا، سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید پڑھیں