ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عمل درآمد میں پورا ساتھ دیں گے آرمی چیف
وزیراعظم اور آرمی چیف سے اسلام آباد میں ملک کے معروف صنعت کاروں اور تاجروں نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزرا اور معاونین خصوصی بھی موجود تھے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عمل درآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔
آرمی چیف نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں وسیع مواقع موجود ہیں، جن کا پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے