احمد پور شرقیہ میں غریب اور مستحقین میں مفت آٹے کی فراہمی کو ہرحال میں یقینی بنایا جایگا- اسسٹنٹ کمشنر الماس صبیح ثاقب

احمد پور شرقیہ()اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر الماس صبیح ثاقب نے ماہ رمضان میں مفت آٹا کی منصفانہ تقسیم اور پوائنٹس بارے محکمہ ریونیو، محکمہ زراعت،محکمہ فوڈاور میونسپل کمیٹی کے آفیسران و عملہ سے اپنے دفتر میں میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پرمستحق عوام کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف رمضان سپیشل پیکج کے تحت تحصیل احمد پور شرقیہ کے مستحق افراد میں روزانہ کی بنیاد پر مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل بھر میں 169 دوکانوں کو روزانہ کی بنیاد پرفی دوکان50 تھیلے،5 یوٹیلیٹی سٹورز پرفی سٹور 100 تھیلے جبکہ 6 ٹرکنگ پوائنٹس گورنمنٹ صادق عباس بوائز ہائی سکول احمد پور شرقیہ، ریسٹ ہاؤس اوچشریف،UC آفس چنی گوٹھ،احمد فیاض کاٹن فیکٹری ہتھیجی،UC آفس مبارک پور،ویٹنری آفس کوٹلہ موسیٰ خان میں 9299 تھیلے جبکہ مجموعی طور پر روزانہ کی بنیاد پر 18249 تقسیم کئے جائیں گے۔رجسٹریشن کا آغاز15 مارچ سے ہو چکا ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اورBSPS سے رجسٹرڈ ساٹھ ہزار(60,000 )سے کم آمدنی والے اہل افراداپنے رجسٹرڈموبائل نمبر سے ATTA CNIC NO#ٹائپ کریں اور 8070 ایس ایم ایس کریں مفت آٹا یوٹیلیٹی سٹورزBSPS کے رجسٹرڈ سٹورزٹرکنک پوائنٹس سے مرحلہ وار تین ٹھیلے حاصل کرسکتے ہیں۔مفت آٹا پوائنٹس پر صبح 9:00سے شام4:00 بجے تک آٹے کا حصول کیا جا سکے گا۔اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر الماس صبیح ثاقب نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ عملہ اپنی ذمہ ڈیوٹی کو بخوبی سر انجام دیں وقت پر حاضری کو یقینی بنائیں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر تحصیلدار و سب رجسٹرار غلام غوث جاوید کوریجہ،نائب تحصیلدار ملک حضور احمد،نا ئب تحصیلدار غلام یٰسین شاکر عباسی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد ارشد،زراعت آفیسر کامران جبار،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ محمد رضوان، اے ایف سی فوڈ محمد رضوان وڑائچ، انسپکٹر زفوڈ حسنین حیدر جیلانی،محمد ناصر وڑائچ، محمد ایوب، اسد درانی،حافظ شفیق الرحمن،محمود اقبال آرائیں، عبدالغفا ر ہیرا،پی اے ٹو اے سی محمد شہزاد اعوان دیگر بھی موجود تھے۔ نوٹ تصویر ہمراہ ہے