Advertisements

کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل امسال چھ نہروں کی بھل صفائی کی گئی حسن عسکری شیخ

MPA Hassan Askari Sheikh
Advertisements

میں خود بھی کاشتکار ہوں اور کاشتکاروں کے مسائل بخوبی جانتا ہوں بجٹ کے بعد نہروں کو پختہ کرنے کے لئے بھی خصوصی فنڈز جاری کرائے جائیں گے

پچاس کلومیٹر پختہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز ہو چکا ہے اور ٹھیکیدار بھی پہنچ گئے ہیں یم پی اے حلقہ پی پی 248 کی صحافیوں سے گفتگو

Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار)ایم پی اے حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو ٹیل تک پانی کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہے ، امسال چھ نہروں کی بھل صفائی کی گئی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کے دوران کاشتکاروں سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کو نہری پانی کی کمی نہیں آئے گی ، نہروں کی بھل صفائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، حسن عسکری شیخ نے کہا کہ بجٹ کے بعد نہروں کو پختہ کرنے کے لئے بھی خصوصی فنڈز جاری کرائے جائیں گے ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پچاس کلومیٹر پختہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا آغاز ہو چکا ہے اور ٹھیکیدار بھی پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حلقہ کی اب کوئی رابطہ سڑک ٹوٹی ہوئی نہیں ہو گی کاشتکاروں کو اپنی اجناس کھیت سے منڈی تک لے جانے کے لئے کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ، انہوں نے کہا کہ میں خود بھی کاشتکار ہوں اور کاشتکاروں کے مسائل بخوبی جانتا ہوں ، ایم پی اے حسن عسکری شیخ نے کہا کہ چنی گوٹھ میں گرلز ڈگری کالج کی تعمیر اور سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کی تعمیر میرا خواب تھا جس کو اب پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔