Contact Us

پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی کے لیے سمری وزارت خزانہ کو ارسال

Petroleum Dealers Association announces strike from this night

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔  

اس حوالے سے بتایا گیا کہ اوگرا نے پڑولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کی تجویز دی گئی ہے جبکہ نئ قیمتوں کا اعلان وزرات خزانہ کرے گی۔

اس ضمن میں وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر سمری تیار کی گئی ہے اور وزارت خزانہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے سمری آگے ارسال کرے گی

مزید پڑھیں