خود کشی کا ڈرامہ، شوہر سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

Suicide drama

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) خود کشی کا ڈرامہ نکلا ، پولیس نے عدالت  کے حکم پر شوہر سمیت چا ر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق فیاض کالونی کے رہائشی منور حسین نے عدالت میں د ی گئی درخواست میں بتا یا کہ میر ی بیٹی کرن منور نے چار سال قبل  محمد شہزاد سے اپنی رضا مندی سے شادی کی ۔ جس سے ایک بیٹا اور  ایک بیٹی پیداہوئی۔ بعدازاں میر ی بیٹی کرن نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ اور اس کا ہمارے گھر آنا جانا ہوگیا ۔ اور اس نے بتایا کہ اس  کے شوہر کا اس سے رویہ درست نہ ہے۔ پانچ ماہ قبل کی شب مجھے اطلاع ملی  کہ میری بیٹی کرن نے خود کشی کرلی ہے۔ جب ہم وہاں پہنچے  تو دیکھا کرن کے سر پر پچھلی طرف زخم تھا اور خون بہہ رہا تھا۔ اور گلے پر نشا ن تھا۔ جب وہ مرگئی تو بعد میں اس کی نعش کو پنکھے سے لٹکایا گیا  اور اسے خود کشی کا رنگ دیا گیا ۔ عدالت کے حکم پر پولیس تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب نے محمد شہزاد ، اس کے بھائی خالد ، والد رشید احمد، اور  والدہ سائرہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔ جس پر تھانہ ڈیر ہ نواب صاحب نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ دریں اثناء پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کرن کے والد منور حسین نے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سزادینے کا مطالبہ کیاہے  ۔

مزید پڑھیں