اسلام آباد میں مسجد پر ہونے والا خودکش حملہ ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی
پاکستانی قوم اور سیکیورٹی ادارے متحد ہیں ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ واقعے میں ملوث عناصر اور سہولت کاروں کو سخت سزا دی جائے,سابق ایم پی اے
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اسلام آباد میں مسجد پر ہونے والا خودکش حملہ ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم سوگوار ہے اور شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی نے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسجد جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور انسانیت دشمن عمل ہے۔ دہشت گرد عناصر کا کسی مذہب یا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی ادارے متحد ہیں اور ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ملوث عناصر اور سہولت کاروں کو سخت سزا دی جائے۔مخدوم افتخار الحسن گیلانی نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یکجہتی ہی ہماری اصل طاقت ہے

