Advertisements

شوگر ملوں کی جانب سے گنے کی خریداری میں عدم دلچسپی کسانوں میں تشویش

Sugarcane
Advertisements

شوگر مل والے جھنگ 59 گنے کی ورائٹی کونان ورائٹی قرار دے کر اس کی خریداری نہیں کر رہے کین کمشنر سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ


احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) شوگر ملوں کی جانب سے گنے کی خریداری میں عدم دلچسپی کسانوں میں تشویش بڑھ گئی تفصیل کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے گنے کی خریداری میں عدم دلچسپی اور ابھی تک خریداری شروع نہ ہونے سے کسان پریشان ہیں اور اگر جلد مقررہ نرخوں پر خریداری شروع نہ ہوئی تو گنے کے کاشتکاروں کو بھاری نقصان کا خدشہ ہے ۔
کاشتکاروں اللہ ڈتہ ،محمد ندیم، عبدالغفور ،محمد یعقوب ،نذر حسین نے بتایا کہ شوگر مل والے گنے کی خریداری میں سست روی کے ذریعے کسانوں سے اونے پونے نرخوں پر گنا خریدنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں اور جھنگ 59 گنے کی ورائٹی کونان ورائٹی قرار دے کر اس کی خریداری نہیں کر رہے ۔انہوں نے کہا اس سلسلہ میں حکومت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے مہنگی کھادیں اور زرعی ادویات کا استعمال کر کے فضل تیار کی ہے مگرمقررہ نرخوں پر فروخت کرنا ہمارے لیے مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کین  کمشنر حکومت سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Advertisements