نائب صدر بارایسو سی ایشن کے عہدے پر بھاری اکثریت سے کامیابی وکلاء بھائیوں کے بھر پو راعتماد کا نتیجہ ہے: ملک نسیم اعجاز مسن
Advertisements
احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) بارایسو سی ایشن کے نومنتخب نائب صدر ملک نسیم اعجاز مسن، نے کہا ہے کہ اُن کی نائب صدر کے عہدے پر بھاری اکثریت سے کامیابی وکلاء بھائیوں کا اُن پر بھر پو راعتماد کا نتیجہ ہے۔ جس پر میں اُن کا شکر گزار ہوں اور ہمیشہ وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لئےکوشاں رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُن کی کامیابی پر مبارک باددینے کے لئے آنے والوں چیئرمین زکواۃ عشر کمیٹی محمد سلیم خان نیازی ، سابق ایم پی اے کے سیکرٹری صدیق خان لاشاری، ڈاکٹر میاں صدیق آثم، اور حاجی حنیف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔