Contact Us

مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر کے صاحبزادے انس سرور کی جماعت لیبر پارٹی کی سکاٹ لینڈ میں کامیابی

Chaudhry sarwar with son Anus Sarwar

لاہور: مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر اور سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کی جماعت نے سکاٹ لینڈ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔

چودھری سرور نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے لیبر پارٹی کی فتح سے سکاٹش سیاست بنیادی طور پر تبدیل ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ رودرگلن اور ہیملٹن کے ضمنی انتخاب میں سکاٹش لیبر پارٹی کا میدان مارنا ناقابل یقین کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ انس سرور اور ان کی سکاٹش لیبر پارٹی تاریخی کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے، امید ہے سکاٹ لینڈ میں تقسیم کا خاتمہ ہو گا۔

چودھری سرور نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ انس اپنی محنت جاری رکھیں گے اور اپنی پارٹی کو شہرت کی نئی بلندیوں تک لے جائیں گے

مزید پڑھیں