آٹھ مقدمات میں مطلوب منشیات فروش کی سب انسپکٹر کو نازک اعضا پر کک حبیب پشہ موقع پر جاں بحق

ملزم عربی نائچ موقع سے فرار ہو گیا ، سب انسپکٹر حبیب پشہ کی لاش کوتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ لے جایا گیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ اور مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔
چنی گوٹھ (نامہ نگار) آٹھ مقدمات میں مطلوب منشیات فروش نے گرفتاری کے دوران یولیس سب انسپکٹر کو نازک اعضا پر کک مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ذرائع کے مطابق تھانہ چنی گوٹھ میں تعینات سب انسپکٹر حبیب پشہ سیلاب کی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اڈہ طاہر والی پر عربی نائچ سکنہ طاہر والی جو کہ پولیس کو آٹھ مقدمات میں مطلوب تھا اور منشیات فروش بھی تھا نظر آ گیا ، حبیب اللّٰہ پشہ نے اس کو حراست میں لیا تو اس نے سب انسپکٹر حبیب پشہ کو کک مار دی جو کہ اس کے نازک اعضا پر لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ، جبکہ ملزم عربی نائچ موقع سے فرار ہو گیا ، سب انسپکٹر حبیب پشہ کی لاش کو آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کیا گیا اور وہاں سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ لے جایا گیا جہاں پر اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ اور مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔