Advertisements

میتلہ کے قریب ٹریفک حادثے میں تھانہ اسلام گڑھ کے سب انسپکٹر عبدالغفار گجر جاں بحق دو افراد زخمی

Road Accident, Sub Inspector Police Killed
Advertisements

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں و ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کیا، تاہم سب انسپکٹر عبدالغفار گجر جانبر نہ ہو سکے

جن پور( نامہ نگار ) میتلہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں تھانہ اسلام گڑھ کے سب انسپکٹر عبدالغفار گج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے دو افراد زخمی حادثہ بس اور کار کے درمیان ہوا تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالغفار گجر تھانہ بھونگ کے مقدمہ نمبر 129/2025 بجرم 302 کے مدعیان محمد ہاشم اور محمد قاسم کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ میں کیس کی سماعت کے بعد واپس تھانہ اسلام گڑھ جا رہے تھے کہ میتلا کے قریب ان کی کار ایک مسافر بس سے ٹکرا گئی۔

Advertisements

حادثے کے نتیجے میں عبدالغفار گجر سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگئے جبکہ مدعی مقدمہ محمد ہاشم کی دائیں ٹانگ فریکچر ہوگئی اور محمد قاسم کو بھی چوٹیں آئیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں و ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کیا، تاہم سب انسپکٹر عبدالغفار گجر جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت پا گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس کی نفری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔۔۔۔