Advertisements

سب ڈویژن چنی گوٹھ میں 35 ہزار کنکشن ہیں مگر عملے کی تعداد انتہائی کم ہے ایس ڈی او میپکو آصف سجاد لغاری‎‎

Channi Goth SDO MEPCO talks with Journalists
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) میپکو سب ڈویژن چنی گوٹھ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او میپکو آصف سجاد لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چور ملک و قوم کے دشمن ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں لائن سپرینٹنڈنٹ محمد الیاس رضا اور مہتاب حسین رضا کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایس ڈی او میپکو نے کہا کہ بجلی چور چاہے کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل لا کر اس کو بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترنڈہ محمد پناہ میں بھی بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔ ایس ڈی او میپکو نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بل بروقت ادا کریں تاکہ کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایس ڈی او آصف سجاد لغاری نے کہا کہ اگر کسی کنزیومر کا کوئی بھی مسئلہ ہو وہ بلا جھجک میرے دفتر آ سکتا ہے اور اسے فوری حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن چنی گوٹھ میں 35 ہزار کنکشن ہیں مگر عملے کی تعداد انتہائی کم ہے اس کے باوجود ہم صارفین کو اپنی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔