Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے فائنل ایئر کے طلبہ و طالبات کا لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ بہاول پور کا مطالعاتی دورہ

Advertisements

بہاول پور:2/ فروری لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ بہاول پورکے سینئر جج مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں کے وژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے شعبہ قانون کے فائنل ایئر کے طلبہ و طالبات نے لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ بہاول پور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر طلباء وطالبات کی سینئر جج لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ بہاول پور مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ محمد نوید اقبال،  ایڈیشنل رجسٹرار محمد شاہد حسین، ریسرچ آفیسر ڈاکٹر ممتاز احمد اور ریسرچ آفیسر محمد حسنین انور سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ سینئر جج مسٹرجسٹس انوار الحق پنوں نے طلبہ وطالبات کو شعبہ قانون میں جدید رجحانات، قانون کی بالادستی، انصاف کی بروقت فراہمی اور عوام الناس کو ان کے حقوق دلوانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے طلبہ و طالبات کو قانون کی ریسرچ اور نئے قوانین کی عوام الناس میں آگاہی کے کردار پر توجہ دلائی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی کردار سازی کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے کورٹ کی کارروائی دیکھی۔ طلبہ و طالبات نے لاہورہائیکورٹ بہاول پور بنچ بہاول پورمیں قائم کیے گئے ریسرچ سنٹر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مستقبل کے قانون کے طلبہ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔