طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہیں ان کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی ایس پی لیاقت پور فیاض احمد خان
اوپن ڈور سٹیزن انگیجمنٹ پروگرام شہریوں کو محکمہ پولیس کی ذمہ داریوں، سہولیات اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے میں ایک بہترین اقدام ثابت ہو رہا ہے
اس پروگرام کے تحت معاشرے کے مختلف طبقات کو پولیس دفاتر، تھانہ جات اور خدمت مراکز کے دورے کروائے جا رہے ہی سکول کے طلبہ اور اسٹاف کے تھانہ تبسم شہید کے دورے کے موقع پر بریفنگ
جن پور (نامہ نگار ) ڈی ایس پی لیاقت پور فیاض احمد خان نے کہا ہے کہ طلبہ قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اوپن ڈور سٹیزن انگیجمنٹ پروگرام شہریوں کو محکمہ پولیس کی ذمہ داریوں، سہولیات اور طریقہ کار سے آگاہ کرنے میں ایک بہترین اقدام ثابت ہو رہا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سکول کے طلبہ اور اسٹاف کے تھانہ تبسم شہید کے دورے کے موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈی ایس پی فیاض احمد خان نے کہا کہ حکومت اور آئی جی پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق اس پروگرام کے تحت معاشرے کے مختلف طبقات کو پولیس دفاتر، تھانہ جات اور خدمت مراکز کے دورے کروائے جا رہے ہیں تاکہ انہیں پولیس یونٹس کی ورکنگ سے آگاہی دی جا سکے اور وہ ضرورت کے وقت پولیس سروسز سے آسانی سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ ملک و قوم کے مستقبل کے معمار ہیں، اس لیے انہیں مختلف اداروں کے کردار اور افادیت سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کے لیے بہتر راستے کا انتخاب کر سکیں اور ایک باشعور اور ذمہ دار شہری بن سکیں دورے میں شریک طلبہ اور اسٹاف نے اس اقدام کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے پولیس کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو سکے۔۔۔۔۔

