طلباء ھمارہ مستقبل اور فخر ہیں: راؤ دلشاد احمد پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب

ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) طلباء ھمارہ مستقبل اور فخر ہیں جن کے اندر بدرجہ اتم صلاحیتں موجود ہوتی ہیں جنکو اساتذہ اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے پرنسپل راؤ دلشاد احمد نے طلباء کےسالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہرسٹوڈنٹ کے اندر پوٹینشل موجود ھے مگراستاد صرف پالش کرتا ھے جس سے طلباء کا مستقبل روشن ہوجاتا ھے تمام کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ھوں باالخصوص امتیازی حیثیت حاصل کرکے اول۔دوئم۔سوئم انعامات حاصل کرنے والے طلباء اور انکے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے والے طلباء اپنی کامیابی کی خوش فہمی میں محنت کو مت چھوڑیں اور ناکام ہونے والے طلباء مایوس ہونے کی بجائے بھرپور محنت کریں اور آئندہ سال امتیازی پوزیشن حاصل کرکے والدین اور اساتذہ کی نیک نامی کا باعث بنے انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے سکول کی امتحانی کمیٹی کا بھی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے امتحانات کو پایا تکمیل تک پہنچانے کا فریضہ ادا کیا تقریب میں دیگر مہمانان کے ساتھ تحریک منہاج القرآن ضلع بہاولپور احمدپور شرقیہ کے صدر ڈاکٹر عبدالحمیدثاقب قادری نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کئے