Advertisements

ہڑتال مؤخر:علی پرویز کا پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن کا مسئلہ کابینہ میں اٹھانے کا اعلان

"Strike deferred: Ali Pervaiz announces to raise petroleum dealers' margin issue in cabinet"
Advertisements

ڈیلرز کے مارجن کے معاملے پر اوگرا کے ساتھ جلد نشست ہوگی جب کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے سمری وفاقی کابینہ میں بھی پیش کی جائے گی۔وزیر مملکت برائے پٹرولیم

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے اوگرا سے نشست اور ڈیلرز کے مارجن کا مسئلہ کابینہ میں اٹھانے کا اعلان کردیا جبکہ پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال مؤخر کردی -وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور پٹرولیم ڈیلرز کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔

Advertisements

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیلرز کے مارجن کے معاملے پر اوگرا کے ساتھ جلد نشست ہوگی جب کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے سمری وفاقی کابینہ میں بھی پیش کی جائے گی۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد پٹرولیم کے نظام میں شفافیت لانا ہے اور وہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر ڈیلرز کے جائز مطالبات کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، انہوں نے پٹرولیم ڈیلرز کے دیرینہ مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ دوسری جانب پٹرول پمپ مالکان نے حکومتی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں مارجن کا مسئلہ حل ہو جائے گا، اسی لیے انہوں نے اپنی مجوزہ ہڑتال فی الحال موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔