Advertisements

رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور اوچ پریس کلب کے اشتراک سے "سماجی ہم آہنگی کے لیے میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی” کے موضوع پر سمینار

RMNP holds seminar in Uchsahrif
Advertisements

سینئر کالم نویس اور ادیب، نعیم احمد ناز نے شرکاء کو آر ایم این پی اور یونیسکو کے سیفٹی مواد پر مشتمل سی ڈیز اور پیکاایکٹ کے حوالے سے معلوماتی مواد تقسیم کیا 

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) آزادی اظہار بنیادی حق، معاشرےمیں تعمیری اور باخبر سماجی گفتگو کے فروغ کے لیےمیڈیا اور انفارمیشن لٹریسی  سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار سینئر کالم نویس اور ادیب، انچارج جناح لائبریری اوچ شریف نعیم احمد ناز نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان اور اوچ پریس کلب کے اشتراک سے   "سماجی ہم آہنگی کے لیے میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی” کے موضوع پر منعقدہ ایک سمینار سے اپنے خطاب میں کیا،

Advertisements

صدر اوچ پریس کلب ارشاد احمد شاد کے زیر صدارت نجی ہوٹل میں منعقدہ سمینار میں خواجہ ابرار حسین، محمد اعجاز پٹھان، ناصر حسین خان کلہوڑا، خواجہ ابرار رضا، سید محسن شمسی، محمد جاوید، اطہراقبال مغل، حسیب اطہر مغل، خواجہ اظہار حسین، خواجہ فرخ علی، راناامتیاز علی اورمحمد الیاس راجہ سمیت دیگر مقامی صحافیوں نے شرکت کی، نعیم احمد نازنے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریاست کی مضبوط اور مؤثر حکمرانی غلط معلومات اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انتہائی اہم ہے،

انہوں نے اپنے خطاب میں  صحافیوں کو ڈیجیٹل منظرنامے میں ضروری مہارت فراہم کرنے کے حوالے سے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرایم این پی شہروں اور قصبات کے پریس کلبوں کے اشتراک سے 30 سے زائد جرنلسٹس سیفٹی ٹریننگ ورکشاپس اور4 سیفٹی سیمینارز منعقد کراچکی ہے جبکہ 1200 سے زائد صحافیوں کو جرنلسٹس پروٹیکشن کی تربیت فراہم کی گئی ہے، سمینار کے آخر میں  نعیم احمد ناز نے شرکاء  کو آر ایم این پی اور یونیسکو کے سیفٹی مواد پر مشتمل سی ڈیز اور پیکاایکٹ کے حوالے سے معلوماتی مواد تقسیم کیا ۔