Advertisements

یونین کونسل علی کھاڑک آوارہ کتوں نے دو بکریوں اورایک بچی کو کاٹ کر زخمی کر دیا

AhmedpurEast map
Advertisements

مکینوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے آوارہ کتوں کی تلقی کا مطالبہ

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار)نواحی یونین کونسل میں آوارہ کتوں کی بھر مار – دو بکریوں اورایک بچی  کو کاٹ کر زخمی کر دیا ۔ تفییل کے مطابق یونین کونسل علی کھاڑک کے مکینوں کو وہاں کے کتوں نے پریشان کر رکھا ہے ۔ اور کتوں کے غول علاقہ میں گھوم رہے ہیں۔وہاں کےمکینوں محمد قیصر،ظفر سہو،چوہدری حشمت علی اورعالمگیر نے بتایا کہ  کتوں نے  بہت تنگ کر رکھا ہے ۔ وہاں کے زمیندار  عالمگیرکی  دو بکریوں اور محمد حنیف کی بچی کو کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیاہے ۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے   مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور نوٹس لیں اور  آوارہ کتوں کی تلقی کے احکامات جاری کریں۔

Advertisements