Advertisements

پاکستانی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز کھلی ہے، ایرانی قونصل جنرل

Strait of Hormuz Open for Pakistani Vessels, Says Iranian Consul General
Advertisements

پاکستان سمیت کئی دیگرممالک کےجہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سےگزرنےکی اجازت ہے۔اکبر عیسٰی زادے

کراچی: ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے نےکہا ہےکہ پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ جیو نیوز کو انٹرویو میں کراچی میں ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسٰی زادے نےکہا کہ خام تیل یا گیس لانے والے جہاز حکومت ایران سے رابطہ کرکے آبنائے ہرمز سےگزر سکتےہیں۔ ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت کئی دیگرممالک کےجہازوں کو بھی آبنائے ہرمز سےگزرنےکی اجازت ہے۔

Advertisements

ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز صرف امریکا، اسرائیل اور ان کےاتحادیوں کے لیے بند ہے۔ یرانی قونصل جنرل نےکہا کہ جارحیت میں ملوث ممالک کےعلاوہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی تجارت کے لیےکھلی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے ایران کے ساحل کے قریب رہ کر نکلنے والا تازہ ترین جہاز بن گیا ہے۔

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستانی پرچم بردار جہاز "کراچی” اتوار کے روز ایرانی جزائر لارک اور قشم کے درمیان ایک تنگ راستے سے گزرا، جس کے بعد وہ ساحل کے ساتھ ساتھ خلیج عمان کی جانب بڑھا، پاکستان کی جانب رواں دواں بحری جہاز پر 8 کروڑ لیٹر سے زائد تیل ہے۔ پاکستانی ٹینکر ایرانی ساحل کے قریب سےگزر کر محفوظ راستےکی علامت بن گیا ہے، ایران کا غیر رسمی میرین ٹریفک کنٹرول نظام بھی سامنے آیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستانی ٹینکر کا آبنائے ہرمز سے گزرنا ایران کے منظور شدہ راستے کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے پتا چلتا ہےکہ جہازوں کو گزرنےکے لیے ایرانی منظوری لازمی ہے، بھارت اور ترکیے سمیت کئی ممالک نے ایران سے محفوظ راہ داری مانگ لی ہے، بیمہ کمپنیاں اور بینک ایرانی راستے پر بڑھتے خطرات سے پریشان ہیں ۔