Advertisements

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاہدے پر دستخط تک برقرار رہے گی: امریکی صدر

Strait of Hormuz Blockade to Remain in Place Until Signing of Agreement: US President
Advertisements

اگر ڈیل نہ ہوئی تو سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ایسی صورت میں جنگ کا دوبارہ آغاز یقینی ہو سکتا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی معاہدے تک برقرار رکھی جائے گی اور وہ جلد بازی میں کوئی برا معاہدہ نہیں کریں گے۔ بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اس وقت تک ختم نہیں کی جائے گی جب تک کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہو جاتے،

Advertisements

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو لڑائی دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا مؤقف سادہ ہے ’ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا‘، انہوں نے جیرڈ کشنر کو ایک بہترین مذاکرات کار قرار دیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ایسی صورت میں جنگ کا دوبارہ آغاز یقینی ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں اور جنگ چھڑنے کا خدشہ موجود ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو بہت سے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے۔