Advertisements

کھاد کی بلیک میں فروخت، تحصیل احمد پور شرقیہ میں مختلف سٹورز سیل

Sale of Fertilizer in Black
Advertisements

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری اشفاق کے مختلف مقامات پر کامیاب چھاپے

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگا ر) محکمہ زراعت کے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لئے چھاپے متعدد اسٹور سیل کر دیئے ۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری اشفاق احمد نے زراعت آفیسر کامران جبار کے ہمراہ گزشتہ روز تحصیل بھرکے متعدد علاقوں میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر مختلف دوکانوں پر چھاپے مارکر کھاد ڈیلروں کے متعدد اسٹور سیل کر دیئے ۔اور کھاد کے دوکانداروں کی وارننگ دی کہ وہ کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوز ی سے باز آجائیں۔ ورنہ مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت نے ڈی اے پی او ریوریا کھادکی بلیک مارکیٹنگ کا سخت نوٹس لیا  ہے۔ اس مو قع پر سپیشل برانچ کے محمد شہباز بڈانی بھی   اُن کے ہمراہ تھے۔

Advertisements