Advertisements

سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ

Caroline Spokesperson White House
Advertisements

 جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے، ضرورت پڑنے پر پاکستان روانگی کیلئے سٹینڈ بائی رکھا جائے گا، 

ایران نے خود رابطہ کیا اور ملاقات کی درخواست کی، ایران کی جانب سے پیشرفت نظر آرہی ہے، ثالثی کیلئے پاکستان نے اہم ترین کردارادا کیا۔ کیرولین لیوٹ

Advertisements

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہوں گے- ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ جے ڈی وینس امریکا میں رہ کر صورتحال پر نظر رکھیں گے، ضرورت پڑنے پر پاکستان روانگی کیلئے سٹینڈ بائی رکھا جائے گا، امید ہے بات چیت نتیجہ خیز ہوگی اور ڈیل کی جانب بڑھے گی۔ کیرولین لیوٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے خود رابطہ کیا اور ملاقات کی درخواست کی، ایران کی جانب سے پیشرفت نظر آرہی ہے، ثالثی کیلئے پاکستان نے اہم ترین کردارادا کیا۔