احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) اے ایس پی حسیب جاوید میمن نے کہا ہے کہ تحصیل بھر میں امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں رات کے اوقات میں نفری کے گشت میں مزید اضافہ کریں۔ اپنے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے ۔ بڑے بڑے کاروبار ی مراکز کے دوکاندار اپنی دوکانوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں۔ جبکہ فیکٹر ی مالکان بینک سے کیش لے کر جاتے وقت حدود کے تھانے کواطلاع دیں تاکہ انہیں نفری مہیا کی جاسکے۔ انہوں نے کہا عوا م کے تعاون سے ہی کرائم کی صورت حال کوکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ میر ے دروازے عوام اور سائلین کے لئے کھلے ہیں۔