چولستان میں فراہمی آب کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ پرنس بہاول عباسی

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi

شدید گرمی اور پانی کی عدم دستیابی سے چولستان میں انسانی المیہ جنم لیے سکتاہے امیرآف بہاول کے ولی عہد کی میڈیا سے گفتگو

سمہ سٹہ(ملک طارق )امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے چولستان میں پانی نایابی پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےاگر حکومت نے ہنگامی بنیادوں پراقدامات نہ کیے تو چولستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہےوہ گزشتہ شب عالمی یوم آزادی صحافت کی تقریب میں شرکت بعد میڈیا گفتگو کررہے تھے پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہا66لاکھ ایکڑ رقبے پر محیط صحرائے چولستان کے جانور تو ایک طرف غریب اور بے بس چولستانی بھی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں خشک سالی کے باعث چولستان میں سینکڑوں جانوروں کی اموات اطلاعات مصول ہوئی ہیں پانی نہ ہونے کے باعث غریب چولستانی اپنے مال مویشی سمیت نقل مکانی کرنے مجبور ہوگئے ہیں اور دربدر کی ٹھوکریں کھارہے امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نےمزید کہاکہ درجنوں چولستانیوں نے صادق گڑھ پیلس پہنچ کر انہیں چولستان میں شدید گرمی کی لہراور پانی کی عدم دستیابی کی داستانیں سنائی ہیں انہوں نے توقع ظاہر کہ حکومت اور انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں گی اور چولستان میں فراہمی آب کے کیے ہنگامی اقدمات بروئے کار لائیں جائیں گے تاکہ چولستان میں بسنے والے غریب چولستانیوں کی مشکلات میں کمی آسکے

مزید پڑھیں