کنٹونمنٹ بورڈ نے گلزار صادق کے باہر نواب سر صادق محمد خان عباسی کا خوبصورت مجسمہ نصب کر دیا
نواب سر صادق محمد خان عباسی کی 56 ویں برسی کے موقع پر اس مجسمے کا افتتاح امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے کرنا تھا
امیر آف بہاولپور کی عدم موجودگی میں پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد عمر عباسی نے نواب صلاح الدین عباسی کے نام سے تیار کی گئی صادق میموریل کی تختی کی نقاب کشائی کی
بہاول پور (نامہ نگار) کنٹونمنٹ بورڈ بہاول پور نے آخری تاجدار ریاست بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی 56 ویں برسی کے موقع پر ان کی ملی دینی اور قومی خدمات کے اعتراف میں گلزار صادق کے قریب نواب آف بہاولپور مرحوم کا خوبصورت مجسمہ کر دیا جس کا افتتاح امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے کرنا تھا مگر ان کی عدم موجودگی میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے صاحبزادہ محمد عمر عباسی کے ہمراہ نواب صلاح الدین عباسی کے نام سے تیار کی گئی خوبصورت صادق میموریل کی تختی کی نقاب کشائی کی امیر آف بہاولپور مرحوم نواب سر صادق محمد خان عباسی کے نصب کیے گئے خوبصورت مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر بہاول پور شہر کے عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی