Advertisements

اللہ آباد کے متعدد قبرستان چار دیواری سے محروم، آوارہ کتوں کی یلغار

DC RahimYarKhan
Advertisements

قبروں کی بے حرمتی , شہریوں کا ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ

اللہ آباد(نامہ نگار)اللہ آباد کے متعدد قبرستان چار دیواری سے محروم، آوارہ کتوں کی یلغار، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق اللہ آباد اور گردونواح کے متعدد قبرستان چار دیواری نہ ہونے کے باعث بے یار و مددگار ہو چکے ہیں،جہاں آوارہ کتے آزادانہ گھوم رہے ہیں اور قبروں کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔ شہریوں نے اس سنگین مسئلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قبرستانوں کی عدم دیکھ بھال اور چار دیواری کی کمی کے باعث یہ مقدس مقامات غیر محفوظ ہو چکے ہیں۔آوارہ جانور نہ صرف قبروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے افراد بھی خوفزدہ رہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قبرستانوں کی حالت زار دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے متعلقہ حکام نے انہیں بالکل نظرانداز کر دیا ہو۔اہلِ علاقہ نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر قبرستانوں کے گرد چار دیواری تعمیر کروائیں، صفائی کے انتظامات بہتر بنائیں اور آوارہ کتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کریں، تاکہ مقدس مقامات کی حرمت کو یقینی بنایا جا سکے۔#