Advertisements

کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت”پرعزم اور بااعتماد پاکستانی“ پروگرام کے تحت مختلف مقابلہ جات کے انعقاد سے متعلق اجلاس

starty with commissioner news style Commissioner Irfan Ali Kathia chairs meeting on holding various competitions under "Determined and Confident Pakistani" program
Advertisements

پروگرام کے تحت سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور مدارس کے طلبہ کے لیے مختلف مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے کمشنر بہاول پور ڈویژن


بہاول پور:کمشنر بہاول پور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوان نسل کی کردار سازی، خود اعتمادی کے فروغ اور طلبہ کی تخلیقی و قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ”پرعزم اور بااعتماد پاکستانی“ پروگرام کے تحت مختلف مقابلہ جات کے انعقاد سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisements

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ نوجوان نسل کو پرعزم، بااعتماد اور ذمہ دار پاکستانی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ طلبہ کو مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنانے کے لیے ان کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور خود اعتمادی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی مثبت تربیت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ طلبہ میں قومی شعور، حب الوطنی، ذمہ داری کے احساس اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے تعلیمی اداروں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔کمشنر بہاول پور نے کہا کہ پروگرام کے تحت سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں اور مدارس کے طلبہ کے لیے مختلف مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے ، تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور تخلیقی و فکری استعداد کو نکھارنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں ۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور پروگرام کے کامیاب انعقاد کے لیے مربوط اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اس موقع پر ایم ڈی پی ایچ اے نیر مصطفی نے بتایا کہ ”پرعزم اور بااعتماد پاکستانی“ پروگرام کے تحت طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے۔ ضلعی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے درمیان ڈویژنل سطح کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے ، تاکہ باصلاحیت طلبہ کو آگے بڑھنے کے مزید مواقع میسر آ سکیں ۔اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سید عباس شاہ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈین اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر محمد صادق اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔