قاضی عدنان فرید کی رہائش گاہ پر تقریب مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ممبر شپ کا آغاز
Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) احمدپورشرقیہ میں مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ممبر شپ کا آغاز کردیا گیا ۔ ا س سلسلہ میں ایک تقریب مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ایم پی اے و ضلعی سینئر نائب صد رقاضی عدنان فرید کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔ جس میں حلقہ پی پی 249 کے صد رجام محمد حنیف کھور ، سٹی صدر میاں مزمل ندیم ، کے علاوہ محمد اسلم قریشی، ندیم قریشی ، احمد خان بابر، و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی عدنان فرید نے کہا کہ آج ہم نے امیر عالم کالونی سے یوتھ ممبر شپ کا آغاز کردیاہے۔ اور آنے والے دنوں میں شہر کے تمام وارڈز او رحلقہ کی تمام یونین کونسلوں میں ممبر شپ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا چیف آرگنائزر مسلم لیگ ( ن ) مریم نواز کی ہدایت پر پارٹی کو ہر سطح پر مضبو ط کیا جائے گا۔