Advertisements

تحصیل احمد پور شرقیہ کی 31 یونین کونسلوں کا عملہ گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

AhmedpurEast map
Advertisements

نوبت فاقوں تک آ پہنچی، متعلقہ حکام ملازمین کے مسائل سے نا آشنا، ملازمین کا ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) تحصیل احمد پور شرقیہ کی 31 یونین کونسلوں کا عملہ گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، نوبت فاقوں تک آ پہنچی، متعلقہ حکام ملازمین کے مسائل سے نا آشنا، ملازمین کا ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اوچ شریف سمیت تحصیل احمد پور شرقیہ کی 31 یونین کونسلوں کا عملہ گزشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم چلا آ رہا ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے، معاشی حالات میں ابتری کے سبب ملازمین شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سبب درجنوں ملازمین نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق سمیت اعلیٰ حکام سے صورت حال کا فوری طور پر نوٹس لینے اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements