Advertisements

سری لنکا کی پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست

Pallay Kailay Stadium
Advertisements

سری لنکا کرکٹ نے باقاعدہ طور پر پی سی بی کو خط لکھا ہے، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول اس ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کولمبو: سری لنکا نے پاکستان سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ نے باقاعدہ طور پر پی سی بی کو خط لکھا ہے، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ دونوں روایتی حریفوں کے درمیان 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول اس ہائی پروفائل میچ کی منسوخی سے سری لنکا کرکٹ کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Advertisements

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کرکٹ کے بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی عدم شرکت کے دور رس اثرات ہوں گے، جن میں سری لنکا کرکٹ کو نمایاں مالی نقصان اور متوقع سیاحتی آمدن میں کمی شامل ہے۔ سری لنکن کرکٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں، میچ کے ٹکٹس کی فروخت سمیت میزبانی کی تمام تیاریاں مکمل کی ہیں۔ سری لنکا میڈیا کے مطابق پاکستان کےبائیکاٹ کےاعلان سےسری لنکا کی ٹورزم سیکٹر متاثر ہوا ہے، بائیکاٹ کی وجہ سے بڑی تعداد میں فینز نے ہوٹلز کی بکنگ منسوخ کر دی ۔

سری لنکا کرکٹ کے خط میں کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا ساتھ دیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ سےکہا گیا کہ ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ غیر معمولی حالات، ہمارے دونوں بورڈز کے دیرینہ تعلقات اور کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو پیشِ نظر رکھیں۔ سری لنکا میڈیا کے مطابق اس تناظر میں سری لنکا کرکٹ نے پاکستان سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سری لنکا میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے تمام میچز میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق دیگر کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان کو بائیکاٹ نہ کرنے اور فیصلے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت حکومتِ پاکستان کے اس فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت مینز کرکٹ ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترنے سے روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اسی ہفتے بھارتی میڈیا میں رپورٹس سامنے آئیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ پر اپنے مؤقف پر نظرِ ثانی کے لیے آمادہ کرنے کے لیے پسِ پردہ رابطوں کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہورہا ہے۔ پاکستان اپنےتمام میچز کولمبو میں کھیلے گا