Advertisements

سری لنکا کے پاس حیرت انگیز نیا ٹیلنٹ ہے، مالک جافنا ٹائٹنز

Sri Lankan new cricket players
Advertisements

کینڈی: افتتاحی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ سری لنکا کی اگلی نسل کے کرکٹ ستاروں کے لئے ایک افزائش گاہ ثابت ہو رہی ہے ، جس میں جافنا ٹائٹنز ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کے ساتھ بین الاقوامی مہارت کو شامل کرنے کی  قیادت کررہے ہیں۔ جانک پاٹل کی کی ملکیتی ٹیم نے پہلے ہی اس اسٹریٹجک نقطہ نظر کے بھرپور اثرات کو ظاہر کرنا شروع کردیا ہے۔ 

ٹیم کے مالک جانک پاٹل نے جافنا ٹائٹنز کے مختلف کرکٹ شعبوں میں میں پھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ جافنا ٹائٹنز کا خیال اس وقت آیا جب گزشتہ برس امریکہ میں ٹی 10 ہوا، جہاں ہمارے پاس پہلے سے ہی ایک ٹیم تھی۔ لیکن پھر سری لنکا میں ٹی 10 کھیلنے والی ایک پوری قوم کو دیکھ کر ہم ناقابل یقین حد تک پرجوش ہو گئے اور یہی اس کے پیچھے بنیادی خیال تھا۔

Advertisements

امریکہ میں ٹی 10 سے سری لنکا تک اس کامیاب توسیع کے بعد جانک پاٹل نے سری لنکا کی کرکٹ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ ملک کے امیر کرکٹ ورثے اور بے پناہ نوجوان ٹیلنٹ کی وجہ سے کیا۔ جانک پاٹل کا کہنا ہے کہ سری لنکا نے گزشتہ برسوں میں حیرت انگیز کھلاڑی پیدا کئے ہیں اور اب میں دیکھ رہا ہوں کہ بہت سے نئے ٹیلنٹ سامنے آرہے ہیں۔

جانک پاٹل  خاص طور پر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ کس طرح ٹی 10 فارمیٹ نوجوان ٹیلنٹ کے لئے ایک مثالی امتحان کے میدان کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریوین میتھیو جیسے نوجوان کھلاڑی غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ٹی 10 میں ایک کھلاڑی پورے کھیل کو بدل سکتا ہے اور یہ حالات نئے کرکٹرز کو متحرک فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔