Advertisements

صادق پبلک سکول بہاول پور کے طلبہ اور اساتذہ کا لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ کا مطالعاتی دورہ

SPS-students-and-teachers-visit-to-lahore-high-court-bahawalpur-bench
Advertisements

بہاول پور:9/مارچ : صادق پبلک سکول بہاول پور کے طلبہ اور اساتذہ نے لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ کا مطالعاتی دورہ کیا اورعوام کو سستا، بروقت انصاف فراہم کرنے کے عمل اور نظام کوقریب سے سمجھنے کیلئے مختلف عدالتوں میں بیٹھ کر براہ راست کیسوں کی سماعت دیکھنے سمیت مختلف شعبہ جات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔طلبہ اور اساتذہ نے سینئر جج جسٹس انوارالحق پنوں،جسٹس صادق محمود خرم،جسٹس صفدر سلیم شاہد،جسٹس محمد امجد رفیق سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر جج جسٹس انوار الحق پنوں نے کہا کہ قوانین کی پاسداری کرنے والی قوموں کی ترقی میں دنیا کی کوئی بھی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی اور پاکستان میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عدلیہ اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز کو اس بات کی بہت زیادہ خوشی ہے کہ ہماری آنیوالی نسلیں قوانین کو جاننے اور پاسداری کیلئے آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جو مستقبل میں ہمارے ملک کوترقی پذیر سے ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔اس موقع پرسینئر ایڈیشنل رجسٹرا ر محمد نوید اقبال،ریسرچ افسران سول جج ڈاکٹر محمد ممتاز، سول جج محمد حسنین انوربھی اس موقع پر موجود تھے۔