Advertisements

سپیشل سیکرٹری پاپولیشن اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید شہباز حسین نقوی کا دیہی مرکز صحت مبارک پور کا اچانک دورہ

Rural Health Centre Mubarakpur
Advertisements

ہسپتال میں موجود ادویات کا سٹاک، ایمرجینسی ادویات اور عملہ کی حاضری چیک کی پرانی بلڈنگ کی ریویمپنگ کے کام کا بھی تفصیلی معائنہ کیا

مبارک پور( نامہ نگار) سپیشل سیکرٹری پاپولیشن اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سید شہباز حسین نقوی کا دیہی مرکز صحت مبارک پور کا اچانک دورہ ہسپتال میں موجود ادویات کا سٹاک، ایمرجینسی ادویات اور عملہ کی حاضری چیک کی۔ڈیوٹی پر موجود میڈیکل افیسر ڈاکٹر حسن بشیر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ بعد ازاں انہوں نے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ضلع بہاولپور ڈاکٹر عامر بشیر اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی ار ایم این سی ایچ ڈاکٹر احمد فواد کے ہمراہ پرانی بلڈنگ کی ریویمپنگ کے کام کا بھی تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر بشیر کو ہدایت جاری کی کہ ریو مپنگ کے کام کی خود نگرانی کرتے  رہیں  کوالٹی پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں اور ٹھیکے دار کو ہدایت کریں کہ طے شدہ معیار کے مطابق جلد از جلد ریومپنگ کا کام مکمل کرے۔

Advertisements