Advertisements

اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک شہبا زحسین نائب تحصیلدار احمدپور شرقیہ کے مختلف بازاروں میں متعدد دوکانداروں کوبھاری جرمانے

Naib Tehsildar Malik Shahbaz Hussain
Advertisements


احمدپورشرقیہ: وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازکے ویثرن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر بھاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی ہدایت پر اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک شہبا زحسین نائب تحصیلداراحمدپور شرقیہ کے مختلف بازاروں چوراہوں پرقائم پھل سبزیوں،کریانہ اور دیگر اشیاء خوردنوش کی دکانوں پر جا کر نرخ نامے اور اشیاء ضروریہ کی کوالٹی اور مقررکردہ نرخ نامے کے مطابق فروخت کے امور کا جائزہ لیا اورصارفین سے اشیائے خوردنوش کی کوالٹی اور مقررہ نرخ پر فروخت بارے دریافت کیا

انہوں نے ہدایت جاری کی اشیائے ضروریہ مقرر کیے گئے نرخ کے مطابق فروخت کو یقنی بنایا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر موجود صارفین کو کہا کہ جو کوئی دکاندار ریٹ لسٹ سے زیادہ نرخ پر اشیاء خوردنوش،پھل وسبزیاں فروخت کرے تو ان کی شکایات کو یقینی بنائیں۔ چوک چاچابستی،شمس چوک،چوک عباسیہ وغیرہ پرسبزی وفروٹس فروشوں کو سرکاری لسٹ آویزہ نہ کرنے  گراں فروشی کرنے اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کرنے پر متعدد دوکانداروں کوبھاری  جرمانے کیے اور پچاس سے زائدکریانہ مرچنٹس،سبزی وفروٹ فروشوں کی انسپکشن کرتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ دوکانداراپنی اپنی دوکانوں پر سرکاری ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پرآویزاں کریں اور سرکاری ریٹ کے مطابق ہی اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ونائب تحصیلدارملک شہباز حسین نے کہا کہ عوام الناس سے کوئی دکاندار سرکاری ریٹ لسٹ سے زائدرقم وصول کرے تو ہم سے موقع پر رابطہ کریں تاکہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ کسی صورت بھی غریب عوام کومصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے ہاتھوں لٹنے نہیں دیاجائے گا، اشیاء خوردونوش میں خودساختہ مہنگائی کرنے والے اپنا قبلہ درست کرلیں ایسے افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں اورکسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائیگا۔ اس موقع پرنعمان مجید پٹواری اور محمدنذیر بھی موجودتھے۔ تصاویرہمراہ ہیں۔

Advertisements