Advertisements

حکومت پنجاب کے جاری پروگرام کے تحت بہاولپور میں مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم کے حوالے سے خصوصی تقریب

Special Ceremony Held in Bahawalpur to Distribute Livestock Among Deserving Women Under Punjab Government Program
Advertisements

تقریب میں ممبر قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود وارن نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی

تقریب میں سپیشل سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم، کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے

Advertisements


بہاول پور:حکومت پنجاب کے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے، غربت کے خاتمے اور دیہی معیشت کے استحکام کے لیے جاری پروگرام کے تحت بہاولپور میں مستحق خواتین میں مویشیوں کی تقسیم کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ نے بطور مہمان خصوصی جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود بابر وارن نے مہمان اعزاز کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں سپیشل سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم، کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

حکومت پنجاب کے پروگرام کے تحت مالی سال 27-2026 کے دوران ضلع بہاولپور میں  262 جانور مستحق خواتین میں تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ ضلع کی تحصیل بہاولپور اور تحصیل احمدپور شرقیہ میں مستحق خواتین کو مجموعی طور پر 171 جانور فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ ان میں تحصیل بہاولپور کی خواتین میں  53 جبکہ تحصیل احمدپور شرقیہ کی خواتین میں  118 جانور تقسیم کیے گئے۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد مستحق خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا، انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانا، غربت کے خاتمے میں معاونت کرنا اور جنوبی پنجاب میں لائیوسٹاک کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ مویشیوں کی فراہمی سے خواتین کو باعزت ذریعہ معاش میسر آئے گا، جس سے دیہی خاندانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور، ڈائریکٹر لائیوسٹاک بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر رضوانہ اکرم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع بہاولپور ڈاکٹر محمد امتیاز ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل بہاولپور ڈاکٹر مجاہد عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تحصیل احمدپور شرقیہ ڈاکٹر محمد رفیق سمیت محکمہ لائیوسٹاک کے افسران اور اہم سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے مویشی پال حضرات کی سہولت کے لیے لائیوسٹاک کارڈ بھی فراہم کیے جا رہے ہیں ، جس کے ذریعے انہیں مالی معاونت اور مویشیوں کی پرورش و دیکھ بھال کے لیے سہولیات میسر ہوں گی۔ یہ پروگرام دیہی معیشت کے استحکام، خواتین کی معاشی خودمختاری، روزگار کے فروغ اور مویشی پال افراد کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایک اہم حکومتی اقدام ہے۔