فیکلٹی آف لاء،اسلامیہ یونیورسٹی کی لائبریری میں خصوصی بک کارنر قائم کرنے کی تقریب

معروف قانون دان میاں سعادت علی ندیم نے اس بک کارنر کے لئے قانون کی 700 کتب عطیہ کی ہیں اور اس بک کارنر کو ان کے نام سے موسوم کیا گیا ہے
تقریب میں جسٹس احمد ندیم ارشد لاہور ہائیکورٹ لاہور مہمان خصوصی تھے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد کامران نے تقریب میں خصوصی آمد پر جسٹس احمد ندیم ارشد کا شکریہ ادا کیا
بہاول پور : فیکلٹی آف لاء،اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی لائبریری میں خصوصی بک کارنر قائم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ معروف قانون دان میاں سعادت علی ندیم نے اس بک کارنر کے لئے قانون کی 700 کتب عطیہ کی ہیں اور اس بک کارنر کو ان کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ تقریب میں جسٹس احمد ندیم ارشد لاہور ہائیکورٹ لاہور مہمان خصوصی تھے۔
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر کہا کہ شعبہ قانون میں اعلی معیار تعلیم اور عملی تربیت کےاقدامات جاری ہیں۔ حال ہی میں چار سالہ ایل ایل بی پروگرام بحال ہو گیا ہے۔ فیکلٹی کی عمارت کی توسیع نئے کلاس رومز اور فیکلٹی رومز میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے تقریب میں خصوصی آمد پر جسٹس احمد ندیم ارشد کا شکریہ ادا کیا۔ ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسرڈاکٹر راو عمران حبیب نامور معالج پروفیسرڈاکٹرسہیل محمود چودھری میاں سعادت علی ندیم ولید ارشد ڈاکٹر عثمان محمود فیکلٹی ممبران میاں عارف سعید محمد منیب رضا حمیرا نواز ڈاکٹر حسن سیال اور لاء سٹوڈنٹس کلب کے طلباو طالبات کثیر تعداد میں موجود تھے۔