Advertisements

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر المصطفیٰ کمیونٹی سنٹر میں المصطفیٰ دسترخوان کا خصوصی اہتمام

Special arrangement of Al-Mustafa Dastarkhwan at Al-Mustafa Community Centre on the occasion of International Women's Day.
Advertisements

تقریب کی مہمان خصوصی میڈم عائشہ ذیشان ڈائریکٹر آکسفورڈ اسکول اینڈ سسٹم ایجوکیشن اور ماہرِ تعلیم سعدیہ یسمین تھیں تقریب کے اختتام پر خواتین کو افطاری دی گئی

احمد پور شرقیہ(تامہ نگا ر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر المصطفیٰ کمیونٹی سنٹر میں المصطفیٰ دسترخوان کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی یہ خوبصورت اجتماع اس بات کا پیغام تھا کہ ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی بنیاد خواتین کے احترام تعلیم اور بااختیار بنانے سے ہی ممکن ہے تقریب کی مہمان خصوصی میڈم عائشہ ذیشان (ڈائریکٹر آکسفورڈ اسکول اینڈ سسٹم ایجوکیشن) اور ماہرِ تعلیم سعدیہ یسمین تھیں

Advertisements

محترمہ عائشہ ذیشان نے اس موقع پر خواتین کے کردار تعلیم کی اہمیت اور معاشرتی ترقی میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اس بابرکت موقع پر یہ پیغام بھی دیا گیا کہ خواتین کو عزت کے مواقع اور اعتماد دینا دراصل ایک روشن اور بہتر معاشرے کی تعمیر کی ضمانت ہے خواتین ہماری طاقت ہماری پہچان اور ہمارے مستقبل کی معمار ہے انہوں نے کہا کہ المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ جس طریقے سے پاکستان بھر میں خواتین کے حقوق اور ان کو باروزگار بنانے کے لیے جس قدر مواقع فراہم کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے کاروباری مواقع فراہم کرنا بھی اور چولستان کے علاقے میں میٹھے پانی کی فراہمی انسانیت کی خدمت کا عزم ہے اس نیک اور اچھے کاموں کے لیے المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

تقریب کے اختتام پر خواتین کو افطاری دی گئی اس موقع پر پرنسپل چوہدری دیشان غفار نمبردار چوہدری محمد ندیم اور المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ ساؤتھ پنجاب کے کوارڈینیٹر ارحم سلیم قادری بھی موجودتھے۔