Advertisements

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کر لیے

Ayaz Sadiq Speaker National assembly
Advertisements

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی

   اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلیے حکومت اور اپوزیشن سے نام مانگ لیے- 26ویں آئینی ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لانے کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں- حکومت اور اپوزیشن سے دو، دو ارکان کے نام طلب کئے گئے، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 4 ارکان جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر ہوں گے – اُدھر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں اراکین نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی۔

Advertisements