اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری نے پولیس شہداء کی فیملیز کو گلدستے اور تحائف پیش کئے

SP sajid Hassan

بہاول پور:6/اگست( )ریجنل آفس پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پٹرولنگ پولیس بہاول پور ریجن کے شہداء کانسٹیبل شرف دین اور غلام محی الدین کے ورثاء کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری اور ڈی ایس پی ضلع بہاول پور محمد ناصر غوری نے شہداء کی فیملیز کو گلدستے اور تحائف پیش کئے۔ اس موقع پر یوم شہدائے پولیس کے حوالہ سے کیک بھی کاٹا گیا، شہدائے پولیس کی قبروں پر سلامی دی گئی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن ساجد حسن چوہدری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کے اصل ہیرو ہیں کہ جنہوں نے قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس بہاول پور ریجن نے اپنے شہداء کی فیملیز کا ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورشہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید پڑھیں