Advertisements

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاو ل پور ریجن ساجد حسن چوہدری کی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت

SP Sajid Hassan Chaudhry
Advertisements

بہاول پور:23/دسمبر : ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاو ل پور ریجن ساجد حسن چوہدری نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کی زیر صدارت منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن اور ضلع پولیس کے درمیان باہمی رابطہ رکھنے، کرائم بلیک سپاٹس/ہاٹ سپاٹس پر پنجاب ہائی وے پٹرول اور ضلع پولیس کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے گشت و ناکہ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔ اجلاس میں ای پولیس پوسٹ سے متعلقہ معاملات بھی زیر غور آئے اور پنجاب ہائی وے پٹرول بہاول پور ریجن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول بہاو ل پور ریجن ساجد حسن چوہدری کی سربراہی میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔