جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں آپریشن کے دوران 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آئی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے، اس کے علاوہ ضلع جنوبی وزیرستان میں پولیس کی ٹارکٹ کلنگ میں بھی مطلوب تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں دو خود کش حملہ آور بھی ہلاک ہوئے، مرنے والوں میں دہشت گردوں کا کمانڈر خافظ اللہ عرف طور خافظ بھی شامل ہے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔