Advertisements

جنوبی پنجاب "سکولمپکس” گیمز: بہاول پور کے نواب، بہاول پور کے براق، بہاول نگر کے برق رفتار اور رحیم یار خان کے یاران ہاکی کے فائنل میں آمنے سامنے

south-punjab-school-olympics-games
Advertisements

+ملتان (نوائے احمد پور شرقیہ رپورٹ/ یوم پنج شنبہ، مورخہ 11 نومبر 2021ء) سکول اولمپکس گیمز کا سیمی فائنل مرحلہ اختتام پذیر، کل فائنل میچز کھیلے جائیں گے، ہاکی، فٹ بال، والی بال، بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے۔ بہاول پور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بہاول پور کے نواب، بہاول پور کے براق، بہاول نگر کے برق رفتار اور رحیم یارخان کے یاران ہاکی کے فائنل میں پہنچ گئے۔ جنوبی پنجاب کے پہلے اولمپکس گیمز میں پہلی بار بہاول پور ڈویژن کی ہاکی ٹیمیں فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ سکول اولمپکس گیمز مں دلچسپ مقابلوں کے بعد سیمی فائنل مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا۔ سکول اولمپکس گیمز کے چوتھے روز گرلز کیٹیگری کے سیمں فائنل میں بہاول پور نواب کا مقابلہ ملتان مشاق سے ہوا جو بہاول پور نواب نے 4-0 سے جیت لیا جب کہ گرلز کیٹیگری کے دوسرے سیمی فائنل میں بہاول نگر برق رفتار نے وہاڑی کھلاڑی کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ بوائز کیٹیگری میں سیمی فائنل کے مقابلوں میں رحیم یار خان کے یاران نے ڈیرہ غازی خان غازی کو 2-1 سے جبکہ بہاول نواب نے خانیوال خطرناک کو 2-0 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔ گرلز و بوائز ہاکی ٹیموں کے فائنل کل (12 نومبر) کو ڈیرہ غازی خان میں کھیلے جائیں گے۔

Advertisements

واضح رہے کہ سکول اولمپکس گیمز میں راجن پور کے رستم، لودھراں کے جوان، لیہ کے لجپال، بہاول نگر کے برق رفتار، وہاڑی کے کھلاڑی، مظفر گڑھ کے نڈر، رحیم یار خان کے یاران، خانیوال کے خطرناک، ڈیرہ غازی خان کے غازی، بہاول پور کے براق، بہاول پور کے نواب اور ملتان کے مشاق کے مابین مقابلے ہو رہے ہیں۔

دریں اثناء بوائز کیٹیگری میں فٹ بال کے پہلے سیمی فائنل میں بہاول نگر نے خانیوال کو 2-0 اور رحیم یار خان نے لیہ کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ والی بال کی گرلز ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں رحیم یار خان نے بہاول نگر کو 3-0 سے اور وہاڑی نے خانیوال کو 3-0 سے شکست دے دی۔ والی بال بوائز کیٹیگری کے پہلے سیمی فائنل میں بہاول نگر نے رحیم یار خان کو 3-0 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں بہاول پور نے ڈیرہ غازی خان کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

بیڈ منٹن کے سیمی فائنل مقابلوں میں بہاول نگر کی گرلز ٹیم 2-0 پوائنٹس سے رحیم یار خان کو اور بہاول پور کی ٹیم 2-0 سے ملتان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ بوائز کیٹیگری میں ٹیبل ٹینس کے پہلے سیمی فائنل میں بہاول نگر نے راجن پور کو 2-0 پوائنٹس سے جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں رحیم یار خان نے ڈیرہ غازی خان کو 3-1 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ گرلز کیٹیگری میں ٹیبل ٹینس کے پہلے سیمی فائنل میں بہاول پور نے 2-1 سے بہاول نگر کو شکست دی جبکہ خانیوال کی گرلز ٹیم نے 2-0 سے رحیم یار خان کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔