مخدوم سید علی گیلانی مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت ملک عثمان رشید بوبک نے کی ملک محمد علیم اور ملک محمد رمضان جنجوعہ ایڈوکیٹ بطور مہمان اعزاز شریک ہوئے
احمد پور شرقیہ( ) مقامی حکومتوں کے نہ ہونے سے عوام پریشان حکومت پنجاب فل فور انتخابات کا اعلان کرے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی نئے احمد پور شرقیہ میں ساؤتھ پنجاب ریجنل نیٹ ورک کے زیر اہتمام ضلعی حکومتوں کی اہمیت و ضرورت بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب کی صدارت سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ ملک عثمان رشید بوبک جبکہ سابق سٹی ناظم ملک محمد علیم اور سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمد رمضان جنجوعہ ایڈوکیٹ نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی سیمینار میں 70 سے زائد سابق کونسلران ناظمین اور چیئرمین حضرات نے شرکت کی جبکہ سول سوسائٹی کے افراد سمیت سینکڑوں افراد نے حکومت پنجاب سے پھر فی الفور بلدیاتی انتخابات کو منعقد کرانے کا مطالبہ کیا سابق چیئرمین سردار فیض محمد خان خاکوانی سابق کونسلران رانا شاھد رفیق چوہدری محمد اصف گوندل سابق ممبر تحصیل کونسل پلادا رام سابق ممبر ضلع کونسل جیلا رام سابق کونسلران محمد یوسف فاروقی جب محمد جمیل پروانہ ۔مختیار احمد ملک حکیم حسنین چوہان مولانا عبدالعزیز فیضی سابق کونسلر سنی کریم خان سابق کونسلر سعید احمد قریشی مخدوم سید غلام مصطفی بخاری سابق کونسلر و دیگر نے تقریر کی ارگنائزر شیخ عزیز الرحمن نے کہا کہ حکومت ائین کے ارٹیکل سیون کے تحت فل فور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے پاکستان کے تین صوبوں میں بلدیاتی ادارے کام کر رہے ہیں مگر پنجاب کے عوام اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے سرکاری بیوروکریسی کے در پہ ہیں ساؤتھ پنجاب اوریجنل نیٹ ورک کے ممبران جنید نظیر خان اف بہاولپور ذوالقرنین سیال رحیم یار خان نے خصوصی طور پر شرکت کی بعد ازاں شرکاران متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فل فور بلدیاتی انتخابات منعقد کرائے اس موقع پر مخدوم سید علی حسن گیلانی نے اعلان کیا کہ وہ اپنے بھائی ممبر پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ بخاری کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے قرارداد پیش کرائیں گے ۔